پبلک سروس کمیشن امتحانات،پنجاب کے 7 شہروں میں دفعہ 144 نافذ
Punjab Police
لاہور:(ویب ڈیسک)پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کی وجہ سے پنجاب کے 7 بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے پیش نظر 7 شہریوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب کے 7  بڑے شہروں لاہور،راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں دفعہ 144 لاگو ہو گی۔

خیال رہے  کہ پابندی کا اطلاق امتحانی مراکزکے ارد گرد صبح 8 سےشام ساڑھے4 بجےتک ہوگا،امیدواراورعملےکےعلاوہ کسی بھی شخص کو امتحانی مراکز میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا،امتحانی مراکزسے 100 گز کے فاصلےتک نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کےمختلف امتحانات کیلئے7 شہروں میں25 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن کا اجرا کردیا ہے۔