عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد
​​Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) founder and former Prime Minister Imran Khan
اسلام آباد: (سنو نیوز) احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کر دی۔

 احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وکلا صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسر پر جرح کرنے کا حکم دے دیا۔

 یاد رہے بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے۔