
تفصیلات کے مطابق وہ خواتین جو موٹرسائیکل چلانے کا لائسنس رکھتی ہیں، انہیں مفت پنک اسکوٹر فراہم کیے جائیں گے۔ یہ
انقلابی اقدام خواتین کیلئے ایک نیا راستہ کھولے گا تاکہ وہ آزادی سے سفر کر سکیں۔
کراچی میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے
کیلئے پرعزم ہے، اور خواتین کو خصوصی طور پر سفر کی آزادی دینے کیلئے ہم نے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مفت پنک اسکوٹر کی قرعہ اندازی ہر ماہ کی جائے گی، جس سے اس منصوبے کو زیادہ شفاف اور
عوامی سطح پر مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔
شرجیل میمن نے سندھ حکومت کی دیگر کامیابیوں کا بھی ذکر کیا، جن میں ڈاؤ سائنس فاؤنڈیشن کا قیام، مزید بسوں کی منظوری،
کے فور منصوبے کیلئے کینجھر جھیل کی منظوری، اور کراچی کے واٹر اینڈ سیوریج لائن منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے ایک سال میں مختلف محکموں کی بہتری کیلئے کام کیا ہے، جس سے سندھ کی ترقی میں تیزی آئی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 2025 کے بجٹ میں سندھ کو کوئی نئی بسیں فراہم نہیں کیں، حالانکہ وزیراعظم نے کراچی کیلئے 180 بسوں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔