بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی؟
Electricity price reduction
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک)سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے اس درخواست کو نیپرا میں دائر کیا گیاہے، جس

پر آج سماعت ہوگی۔ سی پی پی اے نے یہ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی، اور اس کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا سماعت کے بعد ان اعداد و شمار کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین

کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ مل سکتا ہے، جو ان کے بجلی کے بلوں میں واضح کمی کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے صارفین کیلئے بھی نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ

کم کرنے کیلئے سماعت کی تھی،جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

دوران سماعت کے الیکٹرک نے 5 ارب روپے کے بقایاجات کی درخواست کی تھی، جس میں پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اوراسٹارٹ

اپ کاسٹ کی مد میں یہ رقم مانگی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ملک بھر کے ان صارفین کیلئے ایک مثبت قدم ثابت ہو سکتا ہے، جو مہنگی بجلی کے بلوں سے

پریشان ہیں۔