رمضان المبارک میں شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
Ramadan relief
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی، تاکہ عوام کو ضروری اشیاء خورونوش سستے داموں فراہم کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے

کیلئے فیئر پرائس شاپس پر ہول سیل ریٹ پر اشیاء فراہم کی جائیں گی۔یہ شاپس رمضان کے پورے مہینے کے دوران فعال رہیں

گی اور عوام کو ضروری سامان جیسے آٹا، چاول، گھی، چینی اور دیگر اشیاء ارزاں قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فیئر پرائس شاپس نائن مرکز، آئی ایٹ، ایف ایٹ اور ای الیون میں قائم کی جائیں

گی۔

علاوہ ازیں ایف ٹین، ایف الیون، جی 13 اور بارہ کہو میں بھی یہ شاپس ہوں گی۔ بری امام، بنی گالہ، پاکستان ٹاؤن، ایف سیون،

ایف سکس، جی سکس، جی سیون، لہتراڑ روڑ اور آئی الیون فور میں بھی سستی شاپس قائم کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں، تاکہ اس عمل کو

مؤثر طور پر عمل میں لایا جا سکے اور شہریوں کو رمضان کے دوران ریلیف مل سکے۔

خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام شہریوں کی سہولت کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جو کہ عوام کی بھرپور

پذیرائی کا باعث بنے گا۔