بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور
سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی/فائل فوٹو
January, 16 2025
پشاور:(ویب ڈیسک)پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے بشریٰ بی بی کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ توشہ خانہ کیس میں پیش ہو رہی ہیں اور اسی وجہ سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر خود پیش نہیں ہو سکیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کر لی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اس متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔