اوورسیز پاکستانی کی شادی، بھائیوں نے 50 لاکھ روپے لٹا دئیے
سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کر دی
سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائی کنٹیر پر کھڑے ہوکر پیسے لٹا رہے ہیں
سیالکوٹ: (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں اوورسیز پاکستانی کی شادی پر بھائیوں نے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی نوٹوں کی برسات کر دی، کرنسی لُٹانے کے لئے کنٹینر کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

تحصیل سمبڑیال کے رہائشی عمران کی بارات شادی ہال پہنچنے پر کنٹینر پر چڑھ کر بھائی اور دوستوں نے نوٹ برسائے۔ پیسے لوٹنے کے لیے دور دراز سے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں امڈ آئے، اٹلی سے آئے دلہا عمران کے سپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں کے مطابق شادی میں 50 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی لٹائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیسے لوٹنے والوں کی چاندی ہوگئی، بڑی تعداد دور دور سے شادی ہال پہنچی اور نوٹوں سے خوب مالا مال ہوئے۔ گاؤں بکھڑے والی کو اورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے اور شادیوں میں ایک دوسرے کی شادی بڑھ کر نوٹ برسانے کا رواج ہے۔