سوشل میڈیا ٹرولنگ: ہاردیک پانڈیا کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد بڑا بیان
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ورلڈکپ اپنے نام کیا، بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا نے ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد اہلیہ سے طلاق کی افواہوں اور آئی پی ایل کے دوران ٹرول کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ایک بار پھر سے ورلڈکپ اپنے نام کیا ہے۔

 

فائنل ٹاکرے کے دوران بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا کے اوور کی آخری گیند پر جیسے ہی ساؤتھ افریقہ کے بلے باز نے آخری رن لیا تو بھارتی پلیئرز کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ لائیو میچ کے دوران نظر آیا کہ ہاردک پانڈیا، ویرات کوہلی، کپتان روہت شرما اور محمد سراج چھوٹے بچوں کی طرح روتے رہے۔

 

فائنل میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا نے انٹرویو میں کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم کی فتح کے حوالے سے بات کی تھی۔

 

انٹرویو کے دوران ہاردیک پانڈیا بولے کہ ورلڈکہ جیتنا ہمارے لیے بہت زیادہ معنی خیز ہے، بہت زیادہ جذباتی ہورہا ہوں، ہم بہت محنت کر رہے تھے لیکن کہیں نہ کہیں کوئی کمی رہ جارتی تھی جس کی وجہ سے ہم پچھلے ٹورنامنٹ نہ جیت سکے لیکن آج ہم نے وہ حاصل کرلیا جسکا حصول ہماری پوری قوم کی خواہش تھی‘۔

 

ہاردیک پانڈیا نے مزید کہا کہ ’یہ میرے لیے بے بہت زیادہ ضروری تھا کیونکہ جیسے میرے گزشتہ 6 مہینے گزرے ہیں، میں ایک لفظ نہیں بولا، مجھے پتا تھا کہ اگر میں محنت کرتا رہا تو ہی کامیابی مل سکتی ہے اور اس طرح کا موقع یا کامیابی مل جانا بہت خاص ہے‘۔

 

ہادیک پانڈیا نے یہ بھی کہا کہ ’جتنے لوگ خوش ہورہے تھے میرے مشکل وقت پر مجھے ان کو خوشی نہیں دینی تھی اور نہ ہی کبھی دینے دوں گا‘۔

 

واضح رہے کہ ہاردیک پانڈیا پہلے آئی پی ایل میں ناقص کارکردگی کے باعث ٹرول ہوئے اور آئی پی ایل کے بعد جب ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر دوبارہ سے سوشل میڈیا پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہاردیک پانڈیا کو ٹرولنگ کا سامنا رہا لیکن انہوں نے ٹرولنگ پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔