تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آرگنائزر کرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے پولیس تحویل کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو امیر بالاچ کے چھوٹے بھائی امیر مصعب کے کہنے پر کیا ہے۔
عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزموں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہ قتل کرنے کیلئے 5 لاکھ روپے اور 2 گھروں کا سودا طے ہوا تھا۔
ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم کا بتانا ہے کہ قتل میں ملوث دونوں شوٹر اظہر اور الیاس امیر معصب سے مسلسل رابطے میں تھے، شوٹروں کی امیر معصب سے ملاقات عارف نامی شخص نے کروائی،جو کہ پتوکی کا رہائشی ہے اور امیر معصب کا سابقہ ملازم بھی رہ چکاہے،تاحال وہ گرفتار نہیں ہو سکا لیکن اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس آفیسر عمران کشور نے مزید کہا کہ شوٹروں کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،جبکہ امیر معصب جاوید بٹ کے قتل سے 6 روز قبل بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ قتل میں ملوث دونوں شوٹرز قتل کے واقے سے پہلے اور بعد میں بھی امیر معصب سے رابطے میں رہے ہیں۔