ورلڈکپ جیتنے کی خوشی،سوریاکمار کی ٹرافی کیساتھ تصویر وائرل
Image
بارباڈوس:(ویب ڈیسک )گذشتہ دنوں ٹی ٹوینٹی ورلڈ چیمپئن بننے والی بھارت کے بلے باز سویار کمار اور انکی اہلیہ کی ٹرافی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق سوریا کمار یادیو کی اہلیہ دیویشا کمار یادیو نےاپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تصاویر جاری کی۔

ان تصاویر میں کرکٹر اور ان کی اہلیہ ہوٹل کے بستر پر موجود ہیں جبکہ ٹرافی ان کے درمیان دکھائی دے رہے ہیں۔

 
بھارت کے جارح مزاج کرکٹر کی اہلیہ نےپوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ آج رات اچھی نیند ہونے والی ہے۔واضح رہے بھارتی ٹیم کی جیت میں ایک کردار سوریا کمار یادیو کا بھی تھا جنہوں نے آخری اوور کی پہلی گیند پر ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لیا۔
 
گذشتہ دنوں بھارت گزشتہ شب سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا۔
 
 جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
 
بھارت 17 سال بعد دوبارہ ٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ چیمپئن بنا، 2007 میں بھی پہلی بار فائنل جیتا تھا۔