رہنما پاکستان پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجٹ سے متعلق نہ تو ہمیں کچھ بتایا اور نہ ہی اعتماد میں لیا۔ ہم نہیں جانتے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نجکاری پالیسی، ٹیکسوں، ترقیاتی پروگرام کے بارے میں کیا کر رہی ہے اور کیا نہیں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو ریلیف کے حوالے سے کچھ نہیں معلوم۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ حکومت بجٹ بنا رہی ہے یا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا بجٹ لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تجاویز کو ہر قیمت پر وفاقی بجٹ میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔ "لوگ ہم سے پوچھیں گے کہ ہم نے کیا کیا؟ کیا ہم انہیں بتائیں گے کہ ہم اس کے بارے میں نہیں جانتے؟ یا ہم سے کچھ بات ہی نہیں کی گئی بجٹ پر؟
یاد رہے کہ حالیہ انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے متحد ہوکر حکومت قائم کی تھی لیکن بننے والی نئی حکومت کے پہلے بجٹ کے دوران ہی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تحفظات پیدا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔