اسلام آباد پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف
May, 27 2024
اسلام آباد:(رپورٹ، نعیم جنجوعہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں راتوں کو چوروں کو ڈھونڈنے والی پولیس میں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔
سنو نیوز کے نمائندہ نعیم جنجوعہ کی رپورٹ کے مطابق لیگل برانچ کے 41 اہلکار عرصہ دراز سے غائب ہیں لیکن ان کو تنخواہیں اور مراعات بدستور دی جا رہی ہیں۔
گھوسٹ ملازمین میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے اہلکار شامل ہیں۔ تمام اہلکار کاغذوں میں لیگل برانچ میں تعینات ہیں ۔
ابتدائی انکوائری رپورٹ میں گھوسٹ ملازمین کی جانب سے اوپر رشوت دیا جانا ثابت ہوا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی لیگل برانچ کو شوکاز نوٹس جاری کرکے10 دن کے اندر اندررپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لیگل برانچ میں تعینات ایک بھی اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہ پایا گیا۔
حیران کن امر یہ کہ کسی اہلکار نے آج تک ایک بھی رخصت نہ یںلی۔ اتنے عرصے میں ایک بھی چھٹی کی درخواست نہ آنا حیران کن ہے۔