یہ سرجری 16 سالہ خیرپور کے لڑکے پر کی گئی اور ملک کی طبی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
یہ16 گھنٹے طویل پیچیدہ سرجری قلبی امراض کے میدان میں سب سے زیادہ تکنیکی طور پر مشکل مانی جاتی ہے، پروفیسر اوگرسے کیزیلٹیپے کی قیادت میں کی گئی جو ترکی کے بین الاقوامی شہرت یافتہ کارڈیو ویسکولر سرجن ہیں۔
یہ پیچیدہ آپریشن سندھ حکومت کے صحت کے اقدام کے تحت مکمل طور پر مفت کیا گیا ، پروفیسر کیزیلٹیپے نے کہا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز کی ماہر ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔ اس سرجری میں انتہائی درستگی، ہم آہنگی اور صبر کی ضرورت تھی، یہ پاکستان کی طبی صلاحیتوں میں ایک تاریخی سنگ میل ہے۔
NICVD کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر طاہر صغیر نے اس آپریشن کو پاکستان کے صحت کے نظام کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان :ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
انہوں نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی NICVD کے عالمی معیار کے اقدامات اور سندھ حکومت کی وژن کی تصدیق ہے کہ ہر شہری کو مفت اور معیاری کارڈیک کیئر فراہم کی جائے۔
پروفیسر صغیر نے صوبائی قیادت، خاص طور پر چیف منسٹر اور ہیلتھ منسٹر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوامی صحت کے نظام کو مضبوط کیا۔ انہوں نے پوری NICVD ٹیم اور پروفیسر کیزیلٹیپے کو ان کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، ٹیم ورک اور لگن پر مبارکباد دی۔
انہوں نے دوہرایا کہ NICVD ملک بھر کے مریضوں کو دنیا کے معیار کی مفت دل کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کوئی بھی مالی مشکلات کی وجہ سے زندگی بچانے والی صحت کی سہولت سے محروم نہ رہے۔