یہ چیلنج چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، جہاں لوگ اسے بیک وقت موٹیویشنل اور پاگل پن کا چیلنج قرار دے رہے ہیں۔
جم کوچ وانگ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مارکیٹنگ اسٹنٹ نہیں بلکہ ایک حقیقی فٹنس مقابلہ ہے، چیلنج میں 30 شرکاء کی حد مقرر کی گئی ہے، جن میں سے اب تک 7 سے 8 افراد رجسٹر ہو چکے ہیں۔
چیلنج میں حصہ لینے کے خواہشمندوں کو 10,000 یوآن (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے) بطور رجسٹریشن فیس ادا کرنا ہوگی۔ یہ فیس ان کی رہائش اور کھانے پینے کے اخراجات کو بھی کور کرے گی۔ تاہم جم کی انتظامیہ نے اب تک ڈائٹ پلان، ورزش کے اوقات یا وزن ناپنے کے طریقے سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
کوچ وانگ نے مزید بتایا کہ انعام میں دی جانے والی کار 2020 ماڈل پورشے پینامیرا ہے، جو جم کے بانی کی ذاتی ملکیت ہے۔ چین میں اس ماڈل کی قیمت تقریباً 1.1 ملین یوآن (یعنی 4 کروڑ 34 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق صرف تین ماہ میں 50 کلو وزن کم کرنا انتہائی مشکل اور بعض صورتوں میں خطرناک بھی ہو سکتا ہے، تاہم ایسے چیلنجز لوگوں کو اپنی صحت اور فٹنس کی طرف مائل کرنے کا ایک دلچسپ اور غیر روایتی طریقہ ثابت ہو سکتے ہیں۔