حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے
 کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
فائل فوٹو
کراچی: (سنو نیوز) کراچی کے پوش علاقے میں فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے پولیس کو اہم معلومات دے دیں۔

اداکارہ کے سٹائلسٹ دانش مقصود کے مطابق حمیرا کے موبائل فون کا " لاسٹ سین " 5 فروری 2025 تک نظر آرہا تھا، 5 فروری تک حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر ڈی پی بھی شو ہورہی تھی،5 فروری کے بعد حمیرا اصغر کا "لاسٹ سین" نظر آنا بند ہوگیا۔

دانش مقصود نے بتایا کہ 5 فروری کے حمیرا اصغر کے موبائل فون سے اس کی ڈی پی بھی ہٹ گئی ، ڈی پی ہٹ جانا اور لاسٹ سین غائب ہونا موبائل استعمال کیے بغیر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کا قتل یا خود کشی، تحقیقاتی کمیٹی قائم

سٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا کہ اس نے 5 فروری کو حمیرا کی گمشدگی کے حوالے سے پوسٹ کی، گمشدگی کی پوسٹ کے بعد سے ڈی پی غائب ہوگئی ، پوسٹ کے بعد " لاسٹ سین " بھی نظر آنا بند ہوگیا ، اس حوالے سے پولیس کو تمام تر تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اداکارہ کے واٹس ایپ پر " لاسٹ سین " کی تاریخ 7 اکتوبر 2024 تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ اداکارہ کے سٹائلسٹ دانش مقصود سے رابطہ کرلیا گیا ہے ، حمیرا کے حوالے سے ان کے پاس دستیاب معلومات حاصل کرلی گئی ہیں، اس حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔