
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی میں فلم کے ایک ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران زخمی ہوگئے،جس کے فوری بعد انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کیلئے امریکا روانہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان کو پٹھوں کی چوٹ لگی ہے جو اگرچہ سنگین نوعیت کی نہیں، تاہم مکمل صحت یابی کیلئے ایک ماہ کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔ چوٹ کی مزید تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔
اس چوٹ کے باعث شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ ستمبر یا اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ جولائی اور اگست کے تمام شیڈول منسوخ ہوگئے، تاکہ شاہ رخ اپنی مکمل صحتیابی کے بعد دوبارہ سے کام شروع کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کو بولڈ ساڑھی لُک میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
ذہن نشین رہے کہ فلم ’کنگ‘ کو سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کر رہے ہیں، اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون، انیل کپور، جیکی شروف، ابھیشیک بچن، سہانا خان اور ارشد وارثی جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔
دوسری جانب مداح شاہ رخ خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں اور امید کر رہے ہیں کہ وہ جلد واپس آ کر ایکشن میں نظر آئیں گے۔