نیلم منیر کی مشرقی جوڑے میں دلکش اداؤں پر مداح فدا
Neelum Munir Pakistani Actress
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر کی مشرقی جوڑے میں دلکش تصاویرپر مداح دل ہار بیٹھے۔

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی خوبرو پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جو مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا گئیں۔

مذکورہ تصاویر میں نیلم منیر نے سفید رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر موتی جَڑے ہوئے جو لباس کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں، اس موقع پر انہوں نے میک اپ بھی کررکھا ہے جو اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔

تصاویر میں انہوں نے بالوں کو کھول رکھا ہے جبکہ خوبصورت مسکراہٹ اور قاتلانہ ادائیں مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔

تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچادیا ، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی تعریفیں بھی کررہے ہیں۔

دوسری جانب کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو نیلم کے اس سٹائل پر انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ کس قسم کا حجاب ہے کہ سر کے سارے بال دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ عبایا کا مقصد فیشن اور خوبصورتی میں اضافہ کرنا نہیں بلکہ اللہ کے حکم کے مطابق خود کو چھپا کررکھنا ہے، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ پہلی اداکارہ دیکھی ہے جو دین اور دنیا ساتھ لیکر چل رہی ہے۔