عالمی و ملکی صرافہ بازاروں میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
آل پاکستان جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستانی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 830 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے ہو گیا۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کے بھاؤ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 2 ہزار 547روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 86 ہزار 978 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مزید مہنگا ہو گیا، عالمی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کے نرخوں میں 28 ڈالر 29 سینٹ فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی صرافہ بازاروں میں فی اونس سونا 4 ہزار 297 ڈالر سے بڑھ کر 4 ہزار 326 ڈالر 27سینٹ کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے پہلے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 94 روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ملکی صرافہ بازاروں میں سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 52 ہزار 233 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔
ادھر ملکی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 141 روپے کے اضافے کے بعد 7 ہزار 314 روپے پرآگئی ہے۔