ایران، اسرائیل حملے رکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل سستا
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 65 سینٹ کمی کے بعد 93 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آگئی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی فی بیرل قیمت بھی 65 سینٹ کمی کے بعد 90 ڈالر 65 سینٹ ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جاپانی سٹاک مارکیٹ کے ٹوپکس انڈیکس میں 0.8 فیصد بہتری آئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کے قریب امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آسٹریلوی سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں بھی 0.6 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، بٹ کوائن کی قیمت 62 ہزار 773 ڈالر جبکہ ایتھر کی قیمت ایک ہزار 670 ڈالر رہ گئی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4 ہزار 337 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔