عراق میں آئل ٹینکروں پر حملے، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
global oil prices surge
فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور عراقی پانیوں میں دو آئل ٹینکروں پر حملوں کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔

رپورٹس کے مطابق عراقی سمندری حدود کے قریب دو بین الاقوامی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا۔

واضح رہے کہ ابتدائی ایشیائی تجارت میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.5 فیصد اضافے کے ساتھ 93.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

مزید برآں، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 100.50 ڈالر فی ہوگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 8.57 فیصد اضافے کے بعد 94.73 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

ماہرین کے مطابق اگر خلیج اور آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ایران جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے 400 ملین بیرل تیل جاری کرنےکا اعلان  کیا تاہم اس اعلان کے باوجود خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

 

ضرور پڑھیں