ایک روزہ وقفے کے بعد سونا دوبارہ سستا ہوگیا
Gold Price Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ایک دن کے وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 16 ڈالر سستا ہو کر فی اونس 4002 ڈالر پر آ گیا، امریکی ڈالر کی مضبوطی، سود کی شرح میں استحکام اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمتِ عملی کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات فوری طور پر مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔

قیمتی دھاتوں کی مندی کے باعث سرمایہ کاروں اور خریداروں میں ملا جلا ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان برقرار ہے، ملک بھر میں فی تولہ چاندی 65 روپے سستی ہو کر 5127 روپے ہو گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونا مزید سستا ہونے کا امکان ہے، تاہم مقامی مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ اور درآمدی لاگت کے اثرات قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔