
نمایاں اور پرکشش آفر یہ ہے کہ یہ نئے اپڈیٹس کی حامل گاڑیاں پرانی قیمت پر حاصل ہوگی۔ ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں کامیابی سے پینتیس سال مکمل ہونے پر اپنے صارفین کے لیے ایک شاندار آفر کا انعقاد کیا ہے۔
کمپنی نے ریوو اور فورچیونز میں نئی و تکنیکی تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں جو سفر کو مزید آرام دہ اور آسان بناتی ہے۔ نیز کمپنی کی آفر اور صارفین کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ نئی خصوصیات کی حامل گاڑیاں انہیں پرانی قیمت پر ہی دستیاب ہوگی۔
مزیدبرآں ٹویوٹا فورچیونر GR-S ماڈل میں اب 360 ڈگری کیمرہ یعنی پینورامک ویو مانیٹر ، بلائنڈ سپاٹ مانیٹر اور رئیر کراس ٹریفک الرٹ جدید حفاظتی فیچرز شامل ہوگے ۔ یہ خصوصیات گاڑی کو تنگ جگہوں پر پارک کرنے میں آسانی مہیا کریں گی ہی ساتھ میں محفوظ انداز میں ڈرائیونگ کے لیے مددگار ثابت ہو گی ۔ ریوو ماڈل میں بھی یہ جدید خصوصیات کے حامل فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر
واضح رہے کہ دونوں گاڑیوں میں انفوٹینمنٹ سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس میں تیز رفتار تھری کور پروسیسر، ایچ ڈی ٹچ اسکرین اوراینڈرائیڈ آٹو جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ فاسٹ چارجنگ پورٹ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ موبائل اور اس جیسے آلات جلدی چارج کیے جا سکیں۔
کمپنی نے واضح کر دیا ہے کہ ان گاڑیوں کی فراہمی 23 جولائی سے شروع کی جائے گی اور صارفین کو اضافی سہولیات تو میسر آئے گی مگر کسی اضافی قیمت کے ۔یہ ٹویوٹا صارفین کے لیے ایک خوش خبری ہے اور مارکیٹ میں کمپنی کی پوزیشن مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔