مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
Chicken price drop
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پشاور، لاہور اور ملتان میں برائلر مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم انڈوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت 15 روپے کم ہو کر 440 روپے فی کلو ہو گئی، گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میں اس کی قیمت 455 روپے فی کلو مقرر تھی، جس کے بعد شہریوں کو گوشت خریدنے میں کچھ آسانی حاصل ہوئی ہے۔

اسی طرح لاہور میں بھی مرغی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ زندہ برائلر مرغی 8 روپے سستی ہو کر تھوک ریٹ 389 روپے اور پرچون ریٹ 403 روپے فی کلو پر آ گئی، جبکہ گوشت 11 روپے سستا ہو کر 584 روپے فی کلو ہو گیا۔ تاہم انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا ہے اور اب انڈے 262 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز انڈے 261 روپے فی درجن تھے۔

یہ بھی پڑھیں:2024: پاکستانیوں کی 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ

دوسری جانب ملتان میں مرغی کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی،جہاں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو ہو گیا، مرغی کا گوشت 28 روپے سستا ہو کر 560 روپے فی کلو پر دستیاب ہے۔ انڈے 260 روپے فی درجن پر فروخت ہو رہے ہیں۔

اگرچہ انڈوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ عوام کی جیب پر بوجھ ہے، مگر مرغی کی قیمتوں میں کمی نے قدرے ریلیف فراہم کیا ہے۔