یاماہا اور یونیک کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

فائیل فوٹو
July, 19 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی قیادت یاماہا (Yamaha) اور یونیک (Unique) کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ اضافہ وفاقی بجٹ2025-26 میں کیے گئے نئے ٹیکس اقدامات کے بعد عمل میں آیا ہے۔ نئی قیمتیں یکم جولائی 2025 سے نافذالعمل ہو چکی ہیں۔
یاماہا موٹر پاکستان نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ نئے نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی اور دیگر ٹیکس تبدیلیوں کے باعث اپنی تمام موٹر سائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں رد و بدل کیا ہے۔
- YB125Zریڈ/بلیک کی نئی قیمت 4,29,000 روپے ہو گئی ہےجس میں 65,441روپے سیلز ٹیکس اور 4,057 روپے NEV لیوی شامل ہیں۔
- YB125Z DX ریڈ/بلیک/گری کی قیمت اب 4,59,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
- YBR125 ریڈ/گری/بلیک اب 4,71,500 روپے میں دستیاب ہے۔
- مضبوط ساخت والے YBR125G بلیک کی نئی قیمت 4,90,500 روپے ہو گئی ہےجبکہ میٹ فنش ورژن کی قیمت 4,93,500 روپے ہو گئی ہے جو یاماہا کی رینج میں سب سے مہنگا ماڈل بن چکا ہے۔
- یہ بھی پڑھیں:پٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر نئی لیوی کا نفاذ، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ یاماہا کے بعد یونیک موٹر سائیکل کمپنی نے بھی 18 جولائی 2025 سے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے UD-70cc سیریز کی تمام ماڈلز کی قیمتوں میں 3,000 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
- بنیادی UD-70cc کی نئی قیمت 1,21,500 روپے
- UD-70cc Extreme Plus کی قیمت 1,25,000 روپے
- Special Edition اب 1,28,500 روپے میں دستیاب ہے
- Extreme Plus with alloy rims کی قیمت 1,35,000 روپے
- Self-start ورژن کی نئی قیمت 1,47,000 روپے ہو چکی ہے جو یونیک کی لائن اپ میں سب سے مہنگا ترین ماڈل ہے۔
یاد رہے کہ یہ قیمتیں بجٹ میں ٹیکس میں اضافے اور نیو انرجی وہیکل لیوی کی وجہ سے بڑھی ہیں جس سے صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑا ہے۔