سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
Gold price decrease in Pakistan
فائل فوٹو
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس مسلسل کمی کے بعد سونے کے خریداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3300 روپے سستا ہوکر 303000 روپے فی تولہ تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہوکر 259773 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں فی اونس سونے کے بھاؤ 29 ڈالر کم

ہوکر 2887 ڈالر پر آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جو کہ اس بات

کا غماز ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اس کمی کے باعث عوام کو سونا خریدنے کیلئے ایک اچھا موقع ملا ہے، اور اس کے ساتھ ہی سونے کے کاروبار میں بھی تیزی آنے کی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے، جس کا اثر پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آ سکتا ہے۔