29 November 2023

Homeتازہ تریناے ٹی پی فائنل نوواک جوکووچ نے جیت لیا

اے ٹی پی فائنل نوواک جوکووچ نے جیت لیا

نوواک جوکووچ

اے ٹی پی فائنل نوواک جوکووچ نے جیت لیا

روم:(ویب ڈیسک) اٹلی میں جاری ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے زیر اہتمام ایونٹ کے فائنل میں کامیابی کے بعد سربین ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اٹلی کے شہر ٹیورین میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں نوواک جوکووچ نے جاننک سنر کو شکست دیکر ساتویں مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نوواک جوکووچ نےایونٹ جیت کے نہ صرف فتح اپنے نام کی بلکہ سات مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔


اس سے قبل اے ٹی پی ایونٹ کے گروپ میچ مرحلے میں ہوم فیورٹ جاننگ سنر نے جوکووچ کو 3-6، 3-6 سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ایونٹ کے فائنل میچ میں نوواک جوکووچ نے بہتر انداز میں کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

خیال رہے کہ عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نوواک جوکووچ نے ساتویں بار پیرس ماسٹرز ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا تھا۔ فائنل میں سربیئن سٹار نے بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر خوبصورت ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

چوبیس بارگرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوواک جوکووچ اپنے 58 ویں ماسٹرز فائنل میں ایکشن میں تھے جو انہوں نے جیت لیا، نوواک جوکووچ رواں سیزن میں ہارڈ کورٹس پر غالب رہے ہیں ، انہوں نے 33 میچز جیتے ہیں۔

نوواک جوکووچ کا سیزن 2023 کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، جس میں تین گرینڈ سلام ٹائٹلز اور سنسناٹی میں ماسٹرز ٹرافی بھی شامل ہے۔

میچ کے بعد نوواک جوکووچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں ، وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔

Share With:
Rate This Article