لاہور: ٹرانسفارمرچوری کرنے والا 3رکنی گروہ گرفتار
Image

لاہور:(سنونیوز) لاہور کے علاقے قلعہ گجر سنگھ سے ٹرانسفارمر چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 ایمرجنسی نمبر پر پولیس کو مشکوک افراد کی سرکاری ٹرانسفارمر سے چھیڑ چھاڑ بارے کال موصول ہوئی جس پر ایس پی سیف سٹی نے ڈولفن 318 کو بروقت کارروائی کی ہدایات جاری کیں ،ڈولفن ٹیم نے موقع پرپہنچ کر 3 ملزمان کو حراست میں لیا اور ٹرانسفارمر چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

گرفتار ملزمان کا 3 رکنی منظم گروہ خود کو واپڈا اہلکار ظاہر کر کے ٹرانسفارمر چوری کرتا تھا،ڈولفن فورس نے ٹرانسفارمر چوری میں استعمال ہونے والا ٹرک MNI 542/15 بھی برآمد کرلیا،پولیس اور سیف سٹی نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لاکھوں مالیت کا سرکاری ٹرانسفارمر چوری ہونے سے بچا لیا ۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage