خان یونس کو جلد از جلد خالی کر دیا جائے: اسرائیلی فوج کی وارننگ
Image

غزہ: (سنو نیوز) اسرائیل نے فلسطینیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ شہر کے جنوبی علاقوں سے نکل جائیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے ضلع خان یونس میں رات بھر کتابچے تقسیم کیے، جس میں شہر کے چار اضلاع کے لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے گھر خالی کرکے چلے جائیں۔ ادھر فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونےسےانٹرنیٹ اورموبائل سروس بند ہوگئی ہے۔

ان اعلانات میں مکینوں کو بنی سہیلہ، خزاعہ، ابسان اور القرارہ جانے کا کہا گیا۔ جن علاقوں میں اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے مکینوں کو جانے کے لیے کہا، ان میں کل ایک لاکھ کے قریب آبادی تھی۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر ان کو اپنی جان کی حفاظت عزیز ہے تو فوری طور پر رہائش گاہ چھوڑ کر چلے جائیں۔ جو بھی دہشت گردوں یا ان کی تنصیبات کے قریب ہے وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال ہر گھر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

اسی طرح کے اعلانات شمالی غزہ پر زمینی حملے سے قبل کیے گئے تھے:

خیال رہے کہ ہفتہ قبل اسی طرح کے اعلانات شمالی غزہ پر زمینی حملے سے قبل کیے گئے تھے۔ حماس کے حکام نے آج صبح کہا کہ اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے خان یونس کے مشرق میں "شہریوں کے مکانات" کو نشانہ بنایا۔ شمالی غزہ کے انخلا کے بعد خان یونس کی آبادی چار لاکھ سے بڑھ کر دس لاکھ ہو گئی ہے۔ ہزاروں بے گھر افراد اب خان یونس میں عارضی کیمپوں، ہسپتالوں اور سکول کے میدانوں میں رہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے خون کی پیاسی ہوگئی

اسرائیلی فوج کی الشفاءہسپتال کی ’تلاشی‘ جاری:

دوسری جانب شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج الشفاءہسپتال کی ’تلاشی‘ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا لیکن حماس اس کی تردید کرتی ہے۔ فلسطینی اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز الشفاء ہسپتال کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ ’شدید جھڑپوں‘ میں مصروف ہیں۔

غزہ کے وسط میں فضائی حملہ، 50 کے قریب فلسطینی شہید:

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں ہونے والے ایک فضائی حملے میں 50 کے قریب افراد شہیدہوئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے گھر کو نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ اس وقت قطر میں مقیم ہیں۔ ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں، اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی سیکیورٹی فورسز نے یروشلم کے جنوب میں ایک چوکی پر حملہ کرنے والے تین فلسطینی بندوق برداروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیل نے الشفاء ہسپتال میں دوبارہ کارروائیاں شروع کردیں:

اسرائیلی فوج نے آج غزہ کے الشفاء ہسپتال میں دوبارہ تلاشی شروع کر دی ہے۔ اسرائیلی بکتر بند بلڈوزروں نے ہسپتال کے جنوبی داخلی دروازے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا۔ کل رات، اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ الشفاء ہسپتال میں حماس کے خلاف "صحیح اور ٹارگٹڈ آپریشن" جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، اس کے فوجیوں نے ہسپتال کے اندر "متعدد دہشت گردوں" سے جھڑپ کی اور انہیں ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فورسز بدھ کوالشفاء ہسپتال میں داخل ہوئیں اور کہا کہ وہ ایک "مخصوص علاقے" میں آپریشن کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسے ہسپتال میں حماس کا ایک "آپریشنل سینٹر" ملا ہے۔ اس نے حماس کے ہتھیاروں اور آلات کی مبینہ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

غزہ میں اسرائیل کے50 فوجی مارے گئے:

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے اواخر میں غزہ میں زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ میں جھڑپوں میں اس کے مزید دو فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور اب مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ کیفیرتزاک فرانکو اور آصف میسٹر مارے جانے والے آخری فوجی تھے۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، متعدد شہری شہید:

فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں متعدد شہری شہید ہو گئے ہیں۔ سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کی شب اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریباً 50 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی وفا نے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع صابرہ کے محلے اور ایک مسجد کو نشانہ بنایا۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں ناصرات پناہ گزین کیمپ میں ملائیشیا کے ایک اسکول پر ایک اور حملے میں بھی تین افراد شہید ہو گئے اور جنوبی غزہ میں خان یونس میں بمباری میں ایک بچہ بھی مارا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں حماس کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پیر کے روز، غزہ میں حماس کے صحت کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے 4،630 بچوں سمیت 11,240 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی ٹینکوں نے عرب نیشنل ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا:

فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر میں نیشنل عرب ہسپتال کو "گھیرے میں لے کر" پرتشدد حملہ کیا ہے۔ ہلال احمر، جس کے زیرانتظام ہسپتال کا انتظام ہے، نے مزید کہا: "ریسکیو ٹیمیں حرکت کرنے سے قاصر ہیں اور اس لیے زخمیوں تک نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔" یہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے کئی حصوں پر بمباری کی ہے اور اسرائیلی فریق نے تصدیق کی ہے کہ اس نے "ہر منزل اور عمارت کی ایک ایک کرکے تلاشی لی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے کے لیے قرارداد منظور

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage