29 November 2023

Homeتازہ ترینروہت شرما کے ٹاس کا طریقہ ، سکندر بخت کو شکوک وشبہات

روہت شرما کے ٹاس کا طریقہ ، سکندر بخت کو شکوک وشبہات

روہت شرما ٹاس کیلئے سکہ اچھال رہے جبکہ بابر اعظم ہاتھ میں مائیک تھامے ان کو دیکھ رہے ہیں

روہت شرما کے ٹاس کا طریقہ ، سکندر بخت کو شکوک وشبہات

لاہور: (سنو نیوز) نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں داخل ہونے والی ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے بارے میں پاکستان میں ابھی بھی بحث جاری ہے۔ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ٹاس کرنے کے انداز پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے نجی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا، “وہ (روہت) ہمیشہ سکہ اچھالتا ہے اور حریف ٹیم کا کپتان کبھی فائنل نتیجہ دیکھنے نہیں جاتا۔” اس کے بعد روہت شرما کے ٹاس کے کئی مختصر کلپس چینل پر دکھائے گئے ۔ تاہم اس کلپ کو دکھانے سے پہلے سکندر بخت نے میزبان سے پوچھا کہ کیا میں شرارت کر سکتا ہوں؟

وسیم اکرم نے کیا کہا؟

اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم، معین خان اور شعیب ملک نے سکندر بخت کے خدشات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ اے سپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ سکہ کہاں گرنا ہے ؟ یہ فیصلہ کون کرتا ہے، یہ صرف اسپانسر شپ کے لیے ہے۔ مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ میں اس پر تبصرہ بھی نہیں کرنا چاہتا۔” شعیب نے کہا کہ اس پر بات بھی نہیں کرنی چاہیے۔

گیند اور پچ پر تنازع:

اس سے قبل پاکستانی کرکٹر حسن رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی میچ کے دوران گیند کو تبدیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں تاکہ بھارتی فاسٹ بولرز گیند میں زیادہ سوئنگ کر سکیں ۔ جبکہ بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ سے ایک دن قبل پچ تبدیل کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔

روزنامہ ’ڈیلی میل‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پچ نمبر 7 کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں استعمال کیا جانا تھا۔ ورلڈ کپ میں یہاں کھیلے گئے چار میچوں میں یہ پچ استعمال نہیں ہوئی اور یہ بالکل نئی پچ ہے۔

ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بدھ کو کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا نے ڈریسنگ روم میں جشن منایا۔ بی سی سی آئی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی کیک کاٹ کر جیت کا جشن منارہے ہیں۔

سیمی فائنل میچ کے دوران بہترین فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی کو میڈل سے نوازتے ہوئے دکھایا گیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی کا نام رویندرا جدیجا تھا۔ رویندرا جدیجا نے کل کے میچ میں تین اہم کیچ لیے، جس کے لیے انہیں اعزاز دیا گیا۔ اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر 12 سال بعد ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔

رمیز راجا اور عاقب جاوید

Share With:
Rate This Article