سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد جہنم واصل جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد اعجاز خان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی پناہ گاہ کو گھیرے میں لیکر کامیاب کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر حضرت عمر عرف خالد، انتہائی مطلوب کمانڈر سمیع اللہ عرف شناے، کمانڈر سلمان عرف احمد، عمران عرف احمد شامل ہیں۔ مارے گئے تمام دہشتگرد سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور ٹارگٹ گلنگ میں مطلوب تھے۔ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان شہید یاد رہے کہ 6 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دشمنوں کیساتھ جوانمردی سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے وادی تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز کے اہم ترین آپریشن کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کر رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجہ میں تین دہشت گرد جہنم واصل جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت چار جوانوں شہادت کا مرتبہ حاصل کر لیا۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی عمر 43 سال اور تعلق اسلام آباد سے تھا۔ شہدا میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ نائیک خوشدل خان شہید کی عمر 31 سال، تعلق لکی مروت ، نائیک رفیق خان شہید کی عمر 27 سال، تعلق چارسدہ جبکہ لانس نائیک عبدلقادر کی عمر 33 سال اور تعلق مری سے تھا۔ واضح رہے کہ 4 نومبر کی صبح دہشتگردوں نے پاک فضائیہ کی میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر حملہ کیا جسے مستعد اور چوکس سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میانوالی ائیر بیس پر بزدلانہ اور ناکام دہشت گردانہ حملہ کیا گیا، ممکنہ خطرے کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا۔ غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ دہشتگردوں کے ناکام حملے میں فنکشنل آپریشنل اثاثوں میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جن طیاروں کو نقصان پہنچا وہ پہلے ہی پرانے ہونے کی وجہ سے کام سے باہر تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage