لاہور: (سنو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو اہم ذمی داری سونپتے ہوئے ان کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ وہاب ریاض کو قومی ٹیم کا چیف سیلکٹر بنا دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں ناقص کاکردگی کے بعد کرکٹ بورڈ نے ٹیم اور مینجمنٹ میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ گذشتہ روز بائولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیا اور آج کپتان بابر اعظم نے بھی تمام فارمیٹس کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (سنو نیوز) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ مکی آرتھر سمیت پورے کوچنگ سٹاف کی ذمہ داریاں تبدیل کر دی گئی ہیں۔ تمام کوچز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام جاری رکھیں گے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کیلئے مقررہ وقت پر نئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی اور شان مسعود کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 34 سالہ شان مسعود نے 30 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے چار سنچریوں اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1597 رنز بنائے ہیں۔
شان مسعود کو آئی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ2023-25 ء کے اختتام تک قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان کی بحیثیت کپتان پہلی ذمہ داری آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہے جو 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا
جبکہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔ ان کی بحیثیت کپتان پہلی ذمہ داری 12 سے21جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی۔
شاہین آفریدی 52 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 64 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ان کی قیادت میں لاہور قلندرز نے پی سی ایل لگاتار دو سال 2022 ء اور 2023ء میں جیتی ہے۔پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage