لاہور:(سنونیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرز کی جانب سے ورلڈ کپ میں انتہائی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بائولنگ کوچ مورنے مورکل نے استعفٰی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورنےمورکل نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ اور ایکس اکائونٹ پر بھی مورنے مورکل کے استعفٰی کی تصدیق کرد ی ہے۔
Morne Morkel resigns as Pakistan bowling coach
Details here ⤵️ https://t.co/El3BgWVbjh
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 13, 2023
مورنے مورکل رواں سال جون میں 6 ماہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر ہوئے تھے ،بطور کوچ ان کی پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز تھی ،ان کا ٹیم کے ساتھ معاہدہ دسمبر میں ختم ہوجانا تھا تاہم انہوںنے مدت ملازمت پوری ہونے سے پہلے ہی استعفٰی دے دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں جاری ورلڈکپ میں انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا،قومی ٹیم نے 9 میچز کھیلے جن میں سے صرف 4 میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے،پاکستان نے میچز سری لنکا،نیدرلیڈز بنگلادیش اور نیوزی لینڈ سے ڈک اینڈ لوئس سسٹم کے تحت جیتنے میں کامیاب ہوا۔
پاکستان نے ورلڈکپ میں انتہائی بری پرفارمنس دکھائی،بائولنگ،بیٹنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں دوسری ٹیموں کو پاکستان پر برتری حاصل رہی حتی کہ افغانستان جو آج تک ہم سے جیت نہیں سکتا اس نے بھی ہمیں اس ورلڈکپ میں باآسانی شکست سے دوچار کیا اور مسلسل شکست کے سلسلے کو توڑ دیا۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی وطن واپسی ہوگئی، شاہین آفریدی اور امام الحق بھی لاہور پہنچ گئے۔
قومی ٹیم کے کپتان نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچے، ٹیم منیجر اور کرکٹ بورڈ کے عملے کے دیگر ارکان بھی بابر اعظم کے ہمراہ وطن واپس پہنچے ہیں، بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے قومی ٹیم کے کپتان کا شاندار استقبال کیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم کو کتنی رقم ملے گی ؟
کپتان بابراعظم سمیت گیارہ کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے، شاہین آفریدی سمیت دیگر ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتہ سے دبئی کے راستے پاکستان پہنچ گیا۔
سیالکوٹ کے کھلاڑی 13 نومبر آج نجی پرواز EK618 سے اپنے شہر پہنچیں گے، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی سے ٹیم مینجمنٹ کے کھلاڑی اور ممبران 13 نومبر آج EK612 کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے ۔
حسن علی بھارت میں ہی رہیں گے، وہ 22 نومبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر 13 سے 16 نومبر تک دبئی میں قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستانی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہونے کے بعد کھلاڑی گذشتہ روز انڈیا سے روانہ ہوئے تھے، پاکستان کو انگلینڈ نے آخری میچ میں شکست سے دوچار کیا تھا، 338 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 244 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage