دنیا بھر میں آج نمونیا سے آگاہی کا دن
Image
لاہور:(سنو نیوز) دنیا بھر میں آج نمونیا سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے، شرح اموات کے اعتبار سے پاکستان دنیا میں نمونیہ سے تیسرا سب سے متاثرہ ملک ہے جہاں یہ مرض ہر سال 70 ہزار سے زائد جانیں لے جاتا ہے۔ علامات سینے اور پھیپھڑوں میں انفیکشن یا سوجن کوعرف عام میں نمونیا کہا جاتا ہے، بدلتا موسم، آلودگی ، گرد آلود فضا اور خشک ہوائیں اس کے خطرات بڑھا دیتی ہیں۔ بزرگ اور بچوں سمیت قوت مدافعت کی کمی کا شکار افراد اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، نمونیا دوسری متعدی بیماری کے مقابلے میں بچوں کی زیادہ اموات کا باعث بنتی ہے۔ بیکٹیریا اور وائرس دونوں ہی اس بیماری کا سبب بن سکتے ہیں، کورونا بھی دراصل نمونیہ کی ہی بگڑی ہوئی شکل کہی جاتی ہے۔ بچائو ماہرین کے مطابق ماسک کا استعمال اور قوت بخش غذا کے بروقت استعمال سے نمونیہ سے بچاؤ ممکن ہے، ساتھ ہی علامات کی صورت میں مستند معالج سے رجوع کیا جائے، پاکستان میں ہر سال 80 ہزار بچوں سمیت 5 لاکھ افراد نمونیا کا شکار ہوتے ہیں، عام طور پر بچے اور عمر رسیدہ افراد نمونیا کے نشانے پر ہوتے ہیں۔ نمونیا کی اقسام نمونیا کی بنیادی طور پر 3 اقسام ہیں جن میں بیکٹیریل ، وائرل اور مائیکو پلازما نمونیا شامل ہیں، نمونیا دیگر انفیکشنز کے باعث بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جھریاں ختم کرنے کی صلاحیت والے اینٹی ایجنگ فوڈز طبی ماہرین کے مطابق بخار تین روز سے زیادہ رہے اور کھانسی بھی ٹھیک نہ ہو تو یہ نمونیا کی علامات ہوسکتی ہیں وٹامن سی سے بھر پور غذائیں نمونیاسے بچاؤ میں معاون ہیں ۔ پاکستان میں بچوں کو نمونیا سے محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 232 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 11ہزار پانچ سو 87 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 5082 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، لاہور میں گذشتہ روز 139 نئے مریض سامنے آئے ہیں، رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2480 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گذشتہ روز 19 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage