کراچی:(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 1968ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے گھٹ کر 211800روپے کا ہوگیا اور دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے گھٹ کر 181584روپے ہوگئی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی ہے۔گذشتہ دنوں پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار روپے جبکہ 10 گرام 172 روپے سستا ہو نے کے بعد ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے کا ہو گیا تھا ۔
کچھ دن قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 12 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage