پاکستان کی ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پر آئی ایم ایف کو نئی تجاویز سے آگاہ کر دیا۔ ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت کو رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کی امیدیں ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ہے۔ عرب ممالک پاکستان میں توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ رواں ماہ ہونے کا امکان ہے۔ عرب ممالک کی کمپنیاں ائیر پورٹس اور بندر گاہوں کو استعداد بڑھانے اور چلانے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ ذرائع کے مطابق خلیج تعاون تنظیم کے ساتھ آزاد تجارت معاہدہ ہو گیا اب باہمی سرمایہ کاری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے۔ معاہدہ طے پانے کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی کمپنیاں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گی۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر وزارت خزانہ سے بریفنگ مانگ لی۔ آئی ایم ایف نے سوال اٹھایا کہ کونسل کے اقدامات سے ٹیکس وصولی اور سبسڈیز پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فرانس، جرمنی اور جنوبی کوریا کی بھی ڈسکوز کے انتظامی کنٹرول والے طویل مدت معاہدوں میں گہری دلچسپی ہے۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ڈسکوز کا انتظامی کنٹرول نجی شعبے کو دینے کیلئے مشاورت دے رہا ہے۔ آئندہ سال جنوری سے توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان یاد رہے گزشتہ روز آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان زرعی شعبے کے لئے سولارائزیشن کا نظام متعارف کروائے۔ ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہونگے جو منظوری کے لئے کابینہ کو پیش کئے جائیں گے۔ 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔ وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دی جائے۔ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفیکیشن کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔ آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام کی اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایکسچینچ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ وزارات خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت اسٹیٹ بینک مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر مکمل عملدرآمد کیا۔ وزارت خزانہ نے موقف اپنایا کہ قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں کی کارروائی سے مصنوعی طور پر روپے کی قدر میں اضافہ نہیں ہوا، اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کارروائی سے ڈالر ریٹ گرا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage