
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے عوام کو ایک ماہ کے اندر خوشخبری دیں گے۔ شیر علی گورچانی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ مریم نواز کو سونے کے ذخائر پر بریفنگ دی جائے گی۔ ذخائر نکالنے کیلئے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریائے کابل اور دریائے سندھ کے ملنے کے مقام پر حالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، تصدیق میں پنجاب حکومت کو ایک سال لگا۔
جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی۔ ٹی وی کے مطابق سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے دعویٰ کیا ہے اٹک میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جسکی مالیت 800 ارب روپے امریکی ڈالر میں ذخائر کی مالیت 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق صوبائی نگران وزیر معدنیات نے بتایا سونے کے یہ ذخائر اٹک میں 32 کلومیٹر کی پٹی پر دریافت ہوئے ہیں۔